21 فروری، 2019، 2:48 PM

استنبول میں مصری قونصلخانہ کے سامنے مظاہرہ

استنبول میں مصری قونصلخانہ کے سامنے مظاہرہ

ترکی کے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے مصر کے قونصلخانہ کے سامنے مصر میں 9 افراد کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے مصر کے قونصلخانہ کے سامنے مصر میں 9 افراد کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے مصری صدرعبد الفتاح  السیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مصر میں حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔مصری صحافیوں کی تنظیم کے سربراہ حمزہ زوبع کا کہنا ہے کہ السیسی حکومت نے ان افراد کو ناحق سزائےموت دی ہے۔

News ID 1888270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha